محکمہ داخلہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی شرح میں اضافہ کرنیکی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی

جمعرات نومبر 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) محکمہ داخلہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی شرح میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی سمری میں گاڑی کی تیز رفتاری پر 750روپے،موٹر سائیکل 500روپے،سگنل کی خلاف ورزی پر 500روپے، پریشر ہارن لگانے پر 400روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 600روپے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر750روپے جبکہ کم عمر ڈرائیور کو 1ہزار روپے جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments