تحریک پاکستان کے رہنماء محمود علی مرحوم کی تیرہویں برسی کے موقع پر خصوصی نشست (کل) ہوگی

جمعرات 14 نومبر 2019 18:30

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) تحریک پاکستان کے رہنما، بانی صدر تحریک تکمیل پاکستان اور سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان محمود علی مرحوم کی تیرہویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی نشست کل جمعہ 15نومبر کو دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ میں منعقد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس نشست کی صدارت وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک تکمیل پاکستان کے اشتراک سے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں