صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس

مختلف محکوں کی 22سفارشات شامل کی گئیں جن میں سے بیشتر منظور کر لی گئیں،محکمہ ٹرانسپورٹ کی بسوں کی تبدیلی کی سفارش موخر

جمعرات 14 نومبر 2019 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا انیسواں اجلاس وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں وزیر صنعت و تجارت و اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال، مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے مالی و ترقیاتی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف محکوں کی 22سفارشات شامل کی گئیں جن میں سے بیشتر منظور کر لی گئیں۔پنجاب ہاسنگ اینڈ ٹان پلاننگ کمپنی کو ابتدائی بھرتیوں فشریز اینڈ وائلڈ لائف کو BS15کی 41بھرتیوں،محتسب آفس میں اسسٹنٹ کی بھرتی اور انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خالی نشستوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی جبکہ محکمہ زکو و عشر کو آئندہ اجلاس میں بھرتیوں کی معقولیت کے بعد ایجنڈہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت مدارس اور سکولوں کے آرڈیننس2019کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹریٹ کے قیام کے لیے فنڈز اور ایک کڑوڑ روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹ، لاہور ہائی کورٹ کے سامان کی خریداری کے لیے 6ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ،محکمہ لوکل گورنمنٹ کو نئے نظام میں منتقلی کے لیے 46ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سفارشات منظور کی گئیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا ضلع میانوالی میںآر ایچ سی ایس،ٹی ایچ کیو ، ڈ ی ایچ کیو ،اور بی ایچ یو ایس کے انفراسٹریکچر میں بہتری، راولپنڈی میں ہوتھلا میں پہلے سے موجود ہیلتھ سینٹر میں سامان کی خریداری، فضل کچھ میںبی ایچ یو کی آر ایچ یو میں اپ گریڈنگ کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی سفارش بھی اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بسوں کی تبدیلی کی سفارش موخر کر دی گئی۔

صوبائی وزیر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ اربن ڈویلپمنٹ یونٹ، پی اینڈ ڈی، فنانس اور سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کے ساتھ ملکر ایک ماہ میں ٹریفک کے بہا اور مختلف اضلاع میں طلب کے مطابق روٹس اور ماحول دوست بسوں کی خریداری کا پلان ترتیب دیں تا کہ غیرشہروں میں غیر ضروری ٹریفک اور آلودگی پر کنٹرول ممکن ہو۔فوری ضرورت کے لیے پہلے سے جاری معاہدوں میں توسیع پرنظر ثانی کی جائے مزید برآں بسوں میں صاف ایندھن کے استعمال اور فٹنس کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں ہونے والے اخراجات کے تخمینے کے لیے مالیاتی امور کی سمجھ بوجھ رکھنے والے قابل افسران پر مشتمل سیل ترتیب دے جو اخراجات کے تخمینے کے ساتھ اخراجات کی معقولیت کو بھی یقینی بنائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں