تحصیل رائیونڈ اور تحصیل سٹی کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری

جمعرات 14 نومبر 2019 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) تحصیل رائیونڈ اور تحصیل سٹی کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے تحصیل رائیونڈ اور اے سی سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں 125 مقامات کو چیک کیا گیا.23 خلاف ورزیاں پائی گئیں.129000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

09 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسی طرح اے سی سٹی تبریر مری نے کہا کہ تحصیل سٹی میں 198 مقامات کو چیک کیا گیا.31 خلاف ورزیاں پائی گئیں.82500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئی.08 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا06 افرادکو وارننگ جاری کردی گئی۔ پرائس کنٹرول پر کارروائیاں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں