ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت سول ڈیفنس تنظیم کا اجلاس

سول ڈیفنس کومزید فعال بنانے کیلئے ڈویژنل وارڈنز بھرتی کرنے کی ہدایت

جمعرات 14 نومبر 2019 19:51

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈی سی آفس نادر ہال میں سول ڈیفنس تنظیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ڈی او عرفان علی، سول ڈیفنس عہدیداروں سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سول ڈیفنس سے متعلقہ اہم فیصلوں پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں سی ڈی او عرفان علی نے اے ڈی سی جی لاہور کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے سول ڈیفنس کومزید فعال بنانے کیلئے ڈویژنل وارڈنز بھرتی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قابض مافیا سے سول ڈیفنس دفاتر خالی کروائے جائیں اورسول ڈیفنس کیلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا بھی کہا ۔ ایم سی ایل ڈویلپمنٹ فنڈ پر بھی بات کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے سول ڈیفنس کو درپیش مسائل کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں