تحصیل رائیونڈ و تحصیل سٹی کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری

تحصیل رائیونڈ میں 125 مقامات کو چیک کیا گیا، جرمانے و09 ایف آئی آر کا اندراج

جمعرات 14 نومبر 2019 19:51

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) تحصیل رائیونڈ اور تحصیل سٹی کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے تحصیل رائیونڈ اور اے سی سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی کی پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں 125 مقامات کو چیک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران23 خلاف ورزیاں پائی گئیںجبکہ 129000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔09 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسی طرح اے سی سٹی تبریر مری نے کہا کہ تحصیل سٹی میں 198 مقامات کو چیک کیا گیاجس میں 31 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور82500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔جبکہ08 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔06 افرادکو وارننگ جاری کردی گئی۔ پرائس کنٹرول پر کارروائیاں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں