کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت انسداد سموگ کا اہم جائزہ اجلاس

جمعرات 14 نومبر 2019 21:02

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ لاہور کے علاوہ قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے، تمام اضلاع کو انسداد سموگ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنی چاہئے۔

(جاری ہے)

کمشنر آصف بلال لودھی کی زیر صدارت انسداد سموگ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی، ڈی جی ماحولیات تنویر وڑائچ، ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی، اے ڈی سی آر صفدر ورک، اے سی جی محمد جعفر، سیکرٹری آر ٹی اے غیاث الدین، ڈی او ماحولیات کے علاوہ تمام ڈی سیز و ضلعی ہیڈکوارٹرز اے سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،کمشنر نے کہا کہ سیٹلائٹ امیجری کو پن پوائنٹ کر کے کریک ڈائون کو مزید سخت کیا جائے، انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس ہے اور اس پر کوئی غفلت اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری گاڑیاں اگلے 72 گھنٹوں میں فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، کمشنرنے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر خشت بھٹوں کی بندش سو فیصد ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ماحولیات کی مدد کیلئے ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل افرادی قوت فراہم کریں گی، انہوں نے کہا کہ لاہور میں 18 زونل آفیسرز بھی انسداد سموگ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر میں دھواں دار گاڑیوں اور صنعتی دھویں کے خلاف 12 کی بجائے تین گنا زیادہ یعنی 36ٹیمیں کام کریں گی، کمشنرنے کہا کہ آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں تمام محکمے عملی طور پر چلائیں،کمشنر نے محکمہ ماحولیات کو شہر میں ٹیموں کی تعداد تین گنا بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ دو روز کے بعد کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں