ہارس اینڈ کیٹل شو راجن پور کا بنیادی مقصد مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا‘حسنین بہادردریشک

میلے میں تمام بریڈز کے بہترین جانوروں کی نمائش سے مویشی پال حضرات میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا ہو گی‘صوبائی وزیر

جمعرات 14 نومبر 2019 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) صوبائی وزیرِ لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو راجن پور کا بنیادی مقصد بہترین علاقائی و صوبائی جانوروں کی نمائش اور مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا،میلے میں تمام بریڈز کے بہترین جانوروں کی نمائش سے مویشی پال حضرات میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تجرباتی فارم برا ئے مویشیاں فاضل پور، ضلع راجن پور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد محکمہ لائیو اسٹاک کے زیرِ انتظام کیا گیا جسمیں صوبائی وزیرِ لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو اسٹاک کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور علاقائی دفاتر کے افسران نے بھی شرکت کی۔

میلے میں اونٹوں اور گھوڑوں کا خوبصورت رقص، بلوچی اور علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی گاڑیوں کے موٹر کیڈ اور جانوروں کے کیول کیڈ نے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔ کیول کیڈ میں پنجاب کے تمام علاقوں سے لائے گئے بیل، بکریوں، بھیڑوں اور بھینسوں کی اقسام شامل تھیں۔ کیول کیڈ میں نیلی راوی، نٴْکری، بیتل، روجھان، داجل بیل نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں