تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 14 نومبر 2019 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) تھانہ ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے باہر اور ہوسٹلوں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم خالد عرف مانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک کلو 220 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں