لاہور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کردیا

جمعرات 14 نومبر 2019 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) نشتر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صفدر نامی تاجر کو قتل کردیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول صفدر اپنی دکان سے اپنے گھر جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات درینہ عداوت یا دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتی ہے۔ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں