لاہور نئی نویلی دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق

جمعرات 14 نومبر 2019 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) شادباغ کے علاقے میں نئی نویلی دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مری نامی خاتون کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔

(جاری ہے)

مریم کے لواحقین نے اس کے سسرالیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مریم کو زہر دے کر ہلاک کیا ہے جبکہ تھانہ شادباغ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ مقتولہ مریم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر حقائق کا علم ہوسکے گا۔ پولیس کے مطابق مریم نے چند روز قبل فیصل حسن نامی شہری سے پسند کی شادی کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں