صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری :ترجمان محکمہ صنعت و تجارت

جمعرات 14 نومبر 2019 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) محکمہ صنعت و تجارت کے ترجمان نے کہاہے کہ صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں-ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئی9723 دکانوں پر چھاپے ماری-گراں فروشی کے حوالے سے 1758شکایات سامنے آئیں-212مقدمات درج ہوئے ، 206 افراد گرفتار اور 35لاکھ 99ہزارتین سور روپے کے جرمانے کئے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں