الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پرُنور محفل میلادِ مصطفی ؐکا انعقاد

ربیع الاول بابر کت مہینہ ہے،آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے،فکر ی انقلاب آیا: اطہرعلی خان

جمعرات 14 نومبر 2019 23:28

ٖاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) اللہ تعالی نے سرکارِ دو عالمؐ کو اپنا محبوب و مطلوب بنا کر ساری کائنات کاحسن سمیٹ کرآپؐ کی ذات میں رکھ دیا، اللہ تعالی ٰ نے خود نبی اکرمؐ کے حسن وجمال کی تعریف وتوصیف فرمائی ،نعت لکھنا،نعت پڑھنے کی سعی وجدوجہد کا چراغ جلاتے رہنا یقینا خوشی بخشی کی علامت ہے، نوجوانوں کو حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے الحمرا اکیڈمی آٖف پرفارمنگ آرٹس میں میلاد مصطفیؐ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ آپ ؐ انسانی حقوق کے علمبردار،آپؐ کی زندگی کا ہر گوشئہ ،آپ کے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے،ربیع الاول بابر کت مہینہ ہے،آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے،فکر ی انقلاب آیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نعت لکھنا،نعت پڑھنے کی سعی وجدوجہد کا چراغ جلاتے رہنا یقینا خوش بخشی کی علامت ہے،رسول اکرم ؐنے رنگ ،نسل ،قومیت ووطنیت اور طبقاتی تقسیم کے سارے امتیازات کا خاتمہ کرکے مساوات کاآفاقی تصور پیش کیا۔محفل میلادِمصطفیﷺ کا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت کلام سے کیا گیا،محفل میلاد مصطفی ؐمیں آپ ؐ کی ذات مبارکہ و حیات طیبہ پر روشنی ڈالی گی۔اکیڈ می کے طلبہ و طالبات نے حمد یہ کلام اور بارگاہ رسالتِ مآبؐ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں بھی کی گئی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا اکیڈ می آف پرفارمنگ آرٹس میں نوجوانوں کی کردار سازی پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں