چیف ایگزیکٹو لیسکو کانادرن سرکل کے علاقوں کا اچانک دورہ، مینٹیننس پروگرام کا جائزہ لیا

جمعرات 14 نومبر 2019 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیرانتظام آٹھوں سرکلز میں بجلی کے ترسیلی نظام کی حفاظت کے لئے سالانہ ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا سلسلہ جاری ،چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر تما م سرکلز میں سالانہ مینٹیننس پروگرام کا آغاز کیاگیا جس دوران کھمبوں اور لائینوں کے قریب لگے ہوئے د رختوں کی شاخوں کی کٹائی سمیت سسٹم کی صفائی اور مرمت کے کام سرانجام دیئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے لیسکو کے نادرن سرکل کی گلشن راوی ڈویژن کی ساندہ سب ڈویژن کے اسلام پورہ روڈ کے علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور مینٹیننس پروگرام کا جائزہ لیا جنرل منیجر آپریشن پرویز اقبال بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو نے اس موقع پر سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ مرمتی کاموں کے دوران سیفٹی کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھیں اورخاص طور پر اس بات کا خیال رکھیں کہ لائنوں کے نزدیک درختوں کی صرف ضروری حد تک چھٹائی کی جائے اور کوشش کریں کہ درختوں کو غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔

لیسکو کے زیرِ انتظام تمام سرکلز میں سسٹم کو مستحکم رکھنے کے لئے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو روزانہ مختلف سرکلز کے علاقوں کا اچانک دورہ کر کے مرمتی کاموں کا خود جائزہ لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں