سیف سٹی منصوبے سے لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی ہی: اقوام متحدہ ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی وفد

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی کے وفدکا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ ؛منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار منصوبے سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور قوانین پر عملدرآمد میں نمایاں بہتری آئی ہی: یو این سکیورٹی وفد

جمعرات 14 نومبر 2019 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان میں اقوام متحدہ کے مختلف ادارہ جات کے سینئر نمائندوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں اقوام متحدہ کے اداروں یونیسیف، یونیسکو، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یو این وومن، ادارہ برائے سیفٹی اینڈ سکیورٹی، انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ، فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن، یواین ڈی پی اور یو این ایف پی اے کے 14افسران شامل تھے۔

چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے وفدکوسیف اینڈ سمارٹ سٹی پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے جدید پولیسنگ کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سیف سٹی منصوبے کو گیم چینجرقرار دیا۔اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے سے لاہور کے سیفٹی انڈیکس میں واضح بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی پنجاب کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے اور پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔انہوں نے مذید کہا کہ امن و امان کے قیام اورسکیورٹی اداروں کی راہنمائی کیلئے سیف سٹی منصوبہ ناگزیر ہے۔ منصوبے سے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ اور قوانین پر عملدرآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔دورے کے اختتام پرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کویادگاری شیلڈز پیش کی گئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں