جوں جوں معیشت بہترہو رہی ہے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

مولانا فضل الرحمان شاہراہوںنہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے آگے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ‘ مرکزی رہنما

جمعہ 15 نومبر 2019 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوام اور ملک کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور ان کی سیاست کا محور صرف اپنی کرپشن بچانا ہے ،مولانا فضل الرحمان شاہراہوں نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے آگے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ،حکومت ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے پوری قوم اس سے آگاہ ہے جبکہ صرف ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جوں جوں پاکستان معاشی طور پر بہتری کی جانب جارہا ہے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آج احتساب کاعمل روک دے اور رعایتیں دینے کا اعلان کر دے تو یہی اپوزیشن منفی او رجھوٹا پراپیگنڈا چھوڑ کر حکومت کے گن گانا شروع ہو جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم اور وعدہ کر کے اقتدار میں آئی ہے اور اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی سیاست کو بچانے کیلئے آگے بڑھتی معیشت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں بلکہ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں