دینی مدارس نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کلید ی کرداراداکیا ہے، محمد الطاف

جمعہ 15 نومبر 2019 20:52

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کیلئے مدارس کی طرح سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی اسلام ونظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب تعلیم یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے زیر اہتمام انچارج میڈیا سیل جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عتیق الرحمن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کلید ی کرداراداکیا ہے ، پاکستان میں امن قائم کیا جائے کیوں کہ اس ملک کو اس کی اشد ضرورت ہے جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں امن وخوشحالی قائم نہیں ہو سکے گی اس لیے حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں تاکہ امن قائم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں