شہر کے تمام بڑے سٹوروں پر بھی نرخ ناموں پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے‘دانش افضال

جلال سنز کی تمام برانچوں پر پھل اور سبزیاں سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب ہوگی‘ڈی سی لاہور

جمعہ 15 نومبر 2019 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ جلال سنز کی تمام برانچوں پر پھل اور سبزیاں سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب ہوگی۔جلال سنز کی انتظامیہ رعائتی نرخوں پر پانچ قسم کے پھل اور دس سبزیوں کو عوام الناس کو فروخت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلال سنز کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ اور عوام الناس کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شہر کے تمام بڑے سٹوروں پر بھی نرخ ناموں پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الفتح سٹور اقبال ٹائون نے بھی سرکاری نرخوں کے مطابق پھلوں و سبزیوں کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ بڑے سٹور پھل اور سبزی سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت کریں گے جن سٹور ز کی انتظامیہ گراں فروشی میں ملوث ہے اِن کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں