امت مسلمہ ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کر سکتی ہے، اعجاز احمد چوہدر ی

جمعہ 15 نومبر 2019 22:49

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدر ی نے اقبال اکادمی پاکستان کے زیراہتمام گریٹر اقبال پارک میں ریاست مدینہ اور فکر اقبال کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ درپیش چیلنجز سے نکل سکتی ہیں، وزیراعظم عمران خان ملک کو ریاست مدینہ کے مطابق بنانے کی عملی کوششوں میں مصروف ہیں، ریاست مدینہ میں کمزور طاقتور کے برابر کھڑا ہو کر اپنا حق حاصل کرسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت ملک کو ریاست مدینہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، آج ملک کوجن مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے موجودہ ملکی قیادت قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہے، قائد اور اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر موجودہ بحرانوں سے ملک کو نکالا جا سکتا ہے، ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،اسی لئے آج ملک مسائلستان بنا ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کی توجہ غریب عوام کی فلاح وبہبود پر مرکوز ہے، سابقہ حکمرانوں نے مہنگے قرضے لے کر صرف عیاشیاں کی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا، اب ملکی معیشت درست سمت گامزن ہو چکی ہے، اپوزیشن آج ملکی مفادات کی بجائے اپنے کرپٹ قائدین کی کرپشن کو تحفظ دینے میں لگی ہوئی ہے، سیمینار سے سینٹر ولید اقبال، عمر ظہیر میر، ڈاکٹر اعجازبٹ، ڈاکٹر سید سلطان شاہ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی آفس میں سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا، سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ سے صدر اعجازاحمدچوہدری اور ساؤتھ پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ، مرکزی نائب صدر عمرسرفرازچیمہ نے ویڈیولنک کے ذریعے اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل عامر کیانی کی صدارت میں جاری اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں