کشمیرپربھارتی قبضے ومظالم اورکرفیوکیخلاف ملک بھرمیں احتجاج

چاروںمسالک علماء بورڈ،تحریک آزادی کشمیر،تحفظ ختم نبوت الائنس کے یکجہتی وآزادی کشمیرمظاہرے

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) مقبوضہ کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضے ،وحشیانہ مظالم اورظالمانہ کرفیوکے 103دن مکمل ہونے پربھارت کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج منایاگیا جس کے تحت پورے ملک کی ہزاروں مساجد میںعلماء وخطباء نے کشمیرمیںبھارتی دہشتگردی کیخلاف بھرپورصدائے احتجاج بلندکرتے ہوئے لاکھوں عوام سے مذمتی قراردادیںپاس کرائیںملک کی مختلف بڑی بڑی مساجدکے باہربعدنمازجمعہ عالمی دہشت گرد بھارت کیخلاف اورآزادی کشمیرکے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کیئے اورزبردست جلوس وریلیاںنکالیں گئیںدیگرشہروںکی طرح لاہورشالیمارروڈ پر چاروںمسالک علماء بورڈ ،تحفظ ختم نبوت الائنس کے ممبرزنے حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،علامہ محمدممتازاعوان ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری اورمولانا محمد مشتاق لاہوری کی قیادت میں ایک بھرپوریکجہتی وآزادی کشمیرمارچ کیا اورجلوس نکالا جبکہ جی پی او چوک مال روڈ پرتحریک آزادی کشمیرکے زیراہتمام وکلاء اورسول سوسائٹی نے ملکرعلی عمران شاہین ،جمیل احمدفیضی ایڈووکیٹ ،حافظ افتخاراحمدفخر اورمحمد ریاض چوہدری کی قیادت میں بھرپوریکجہتی کشمیرمظاہرہ کیا ان مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں100روزسے زائددنوںمیںجاری جابرانہ کرفیووحشیانہ بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی پامالی پر عالمی اداروںکی مجرمانہ خاموشی اورمسلم دنیاومہذب دنیاکی بے حسی پر احتجاج کیا اورمطالبہ کیاکہ دنیامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکانوٹس لے ورنہ بھارتی جنگی جنون علاقے کاامن تباہ کر دے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں