مطالبات کی حمایت میں سپیشل افراد کا مال روڈ پر دھرنا جاری

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) تعلیمی معیار کے مطابق سپیشل افراد کو ملازمتیں دینے کے مطالبے کی حمایت میں سینکڑوں سپیشل افراد کا کلب چوک مال روڈ پر دھرنا جمعہ کے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاء نے نماز جمعہ وہیں پر ادا کی۔ تمام دن اور رات دھرنے میں بیٹھے رہے۔ سپیشل افراد نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں