اللہ تعالی نے سرکارِ دو عالم کو اپنا محبوب و مطلوب بنا کر ساری کائنات کاحسن سمیٹ کرآپؐ کی ذات میں رکھ دیا، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

آپ ؐ انسانی حقوق کے علمبردار،آپؐ کی زندگی کا ہر گوشئہ،آپ کے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے، آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے،فکر ی انقلاب آیا۔رسول اکرم ؐنے رنگ،نسل،قومیت ووطنیت اور طبقاتی تقسیم کے سارے امتیازات کا خاتمہ کرکے مساوات کاآفاقی تصور پیش کی، علماء کرام کے جمعہ خطبات

جمعہ 15 نومبر 2019 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری عبدالعزیز،قاری محمداقبال نے لاہورکی مختلف مساجد میں خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے سرکارِ دو عالم کو اپنا محبوب و مطلوب بنا کر ساری کائنات کاحسن سمیٹ کرآپؐ کی ذات میں رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ ؐ انسانی حقوق کے علمبردار،آپؐ کی زندگی کا ہر گوشئہ،آپ کے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے، آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے،فکر ی انقلاب آیا۔

(جاری ہے)

رسول اکرم ؐنے رنگ،نسل،قومیت ووطنیت اور طبقاتی تقسیم کے سارے امتیازات کا خاتمہ کرکے مساوات کاآفاقی تصور پیش کی ۔بھارت اقلیتوں کو کچل رہا ہے بابری مسجد کیس کے فیصلے نے بھات کے چہرے سے نام نہاد سیکولرازم کا نقاب الٹ دیا دنیا پر واضح ہو گیا بھارت میں کسی مذہب کی عبادت گاہ تک محفوظ نہیں،علماء نے کہا کہ نے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا ظالمانہ فیصلہ کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔

500سال پرانی مسجد کو منہدم کرنے اور بے حرمتی کرنیوالے مجرموں کو رہا کرنے کے بعد یہ فیصلہ ظلم بالائے ظلم ہے۔بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ کارروائیوں سے مسلمانوں میں ایک نئے پاکستان کی تحریک انگڑائی لے رہی ہے۔بھارت نے ایک طرف تمام انٹر نیشنل اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کر کے اسے تقسیم کردیا ہے اور 104دنوں سے کشمیری مسلمانوں کو بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا ہے تو دوسر ی طرف بابری مسجد مندر کو دینے کے بعد دیگر کئی مساجد کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنا شروع کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں