نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کا پاکستان آگہی پروگرام :لاہور کے متعدد سکولز کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 15 نومبر 2019 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان کمیونٹی ہائی سکول‘ گلبرگ III‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور الایمان ہائی سکول‘ چوہنگ‘ ملتان روڈ‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ‘ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ برج اٹاری‘ جڑانوالہ روڈ‘ ضلع شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 244 تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں