لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی پاکستان ریلویز سے جواب طلب کر لیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی پاکستان ریلویز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار میسرز ایور شائن کنٹریکٹرز نے موقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ کی جانب سے تعمیراتی کام مکمل کرنے کے باوجود معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا ، عدالت سے رجوع کرنے پر اسکا بطور کنٹریکٹر لائسنس منسوخ کر دیا گیا،درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کیلئے ایم ڈی پاکستان ریلوے کو بھجوا دی۔

تاہم عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کر نا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،لہٰذا عدالت ایم ڈی پاکستان ریلوے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں