لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے چار لیکچررز کی مستقلی کیلئے دائر درخواست پروی سی یونیورسٹی کو چاروں لیکچررز کی ممکنہ برطرفی سے روک دیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے چار لیکچررز کی مستقلی کیلئے دائر درخواست پروی سی یونیورسٹی کو چاروں لیکچررز کی ممکنہ برطرفی سے روک دیا۔عدالت نے وی سی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے 4 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے لیکچرار عائشہ مشتاق، انعم اصغر، علی حسن اور بشریٰ عمر ودیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے درخواست وی سی زرعی یونیورسٹی کو فیصلہ کرنے کیلئے بھجوائی،جبکہ درخواست گزاروں کا کنٹریکٹ ختم ہونے کی جمعہ کو تاریخ ملازمت ختم کر دی جائیگی، درخواست گزاروں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تین سال قبل تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد لیکچرار بھرتی کیا گیا،اچھی کارکردگی کی بنیاد پر بار بار کنٹریکٹ میں توسیع کی جاتی رہی،تاہم اب ختم ہونیوالے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جا رہی اور نہ مستقل کیا جارہا ہے، درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت یونیورسٹی انتظامیہ کو مستقل کرنے کا حکم دے،اور وی سی یونیورسٹی کو ممکنہ برطرفی سے روکنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں