لاہور پریس کلب اورگھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے مابین ممبران کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) لاہور پریس کلب اورگھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ممبران اور ان کی فیملیز کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔معاہدے کے مطابق معزز ممبران اور انکی فیملیز کو گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی تمام سہولیات پر 25 فیصد رعایت حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ممبران اور ان کے خاندانوں کو ان مشکل حالات میں علاج معالجے کی سستی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں ہسپتالوں سے معاہدوں کا منصوبہ پر عمل درآمد شروع ہو گیا ۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ چند روز میں مزیدکئی ہسپتالوں سے معاہدے کرلئے جائیں گے تاکہ کلب کے ممبران کو ان کے علاقوں سے بھی یہ سہو لیا ت میسرآسکے ۔گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی سہولیات سے استفادہ کے خواہش مند ممبران کلب سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ گورننگ باڈی نے گھر کی ہسپتال سے ایم اویو کیلئے ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کی کاوش کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں