نواز شریف (کل )بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے‘ مریم اورنگزیب

سٹیرائیڈزکی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات

اتوار 17 نومبر 2019 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کل (منگل )کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔ بیان میںانہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا ہے اور انہیںسفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے آپس میں صلاح مشورہ کیا۔

سٹیرائیڈزکی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے ۔ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی ادویات دی جا رہی ہیں ،ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے محمد نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے ،دعا کریں کہ محمد نواز شریف کا سفر بخیر یت رہے اور اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں