عام کیش بکسز کی جگہ جدید ڈیجیٹل کیش مشین لگائی جائیں گی ‘ سعید الحسن شاہ

اوقاف آرگنائزیشن کی وقف املاک کی جیو ٹیگینگ اور نیلامی کے عمل کوبھی ڈیجیٹلائزاڈ کیا جائیگا‘صوبائی وزیر

اتوار 17 نومبر 2019 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام تمام مزارات پر جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے عام کیش بکسز کی جگہ جدید ڈیجیٹل کیش مشین لگائی جائیں گی جبکہپنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی وقف املاک کی جیو ٹیگینگ اور نیلامی کے عمل کوبھی ڈیجیٹلائزاڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حا ل ہی میںمختلف کمپنیوں اور نمائندگان کمرشلز بنکوںکے نمائندگان سے اہم میٹنگ ہوئی جس میںانہوں نے کو ڈیجیٹل کیش مشینوں کی بابت محکمہ کی ضروریات بارے آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نیشنل بنک،بنک آف پنجاب ،بھی بنک،یونائیڈ بنک ، عسکری بنک،مسلم کمرشل بنک، فیصل بنک اور الفلاح بنک کے نمائندگان نے بطور ٹیکنیکل ایکسپرٹ معاونت کی۔انہوں نے کہا کہپنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی تمام وقف املاک کو جیو ٹیگینگ کر نے اور نیلامی کے عمل کو ڈیجیٹائز کر نے کے لیے بھی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلد محکمہ کی ویب سائیٹ بھی لانچ کر دی جائے گی۔جس کے بعد دنیا بھر کے زائرین اپنے نزرانے براہ راست درباروں پر بھیج سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں