وزیر اعظم کی کاوشوں سے ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہاہے،چوہدری عمران سلیمی

اتوار 17 نومبر 2019 20:20

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے ملک ترقی کی منازل طے کررہاہے،پاکستان کے باشعور عوام ترقی مخالف سیاست سے متنفرہو چکے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی محنت اور لگن سے دنیا میں ملکی وقار میں اضاضہ ہو اہے مگر اپوزیشن سازشیں کرنے میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کے دھرنا سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ان کا مطالبہ غیر،جمہوری،غیر سیاسی تھا اس لیے ان کو عوام کی حمایت حاصل نہ ہوسکی، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی طرف آئے ماضی کی حکومتوں نے ملکی عزت،وقار اور تعظیم کیلئے کچھ نہیں کیا تھا بلند ترین شرح سود پر قرضے لیکر مصنوعی ترقی اورخوشحالی کی عمارتیں تعمیر کی جو ان کی حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی زمین بوس ہوگئی تھیں اب ملک کٹھن حالات سے نکلناشرو ع ہواتو ساتھ ہی اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمن کی شکل میں احتجاج کا راستہ اختیار کرلیا عمران خان مافیاز کیساتھ لڑرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ عوام خوشحال ہورہی ہے مہنگائی میں کمی اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہورہا ہے بیرونی سطح پر بھی ملکی ساکھ بہتر ہوئی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل یقینی نظر آرہا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد کا ثمر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں