د*پاک فوج نے ہرمحاذ پر دشمن کو بارباردھول چٹائی ہے : رمضان جمیل رضی خان

گ*پاکستان کی افواج اندرونی وبیرونی خطرات کامقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں

اتوار 17 نومبر 2019 22:22

} لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان رضی خان نے کہا ہے کہ پاک فوج مادروطن کی سا لمیت کاضامن ادارہ ہے۔ پاکستان کی تینوں مسلح افواج اندرونی وبیرونی خطرات کامقابلہ کرنے اوردشمنان وطن کوشکست فاش دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں ۔پاک فوج نے ہرمحاذ پر دشمن کو بارباردھول چٹائی ہے۔

پاکستان اورافواج پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمن ناکام ونامراداور رسواہوتے رہیں گے ۔پاک فوج کی صورت میں مضبوط دفاعی دیوار کے ہوتے ہوئے دشمن اوراس کے تنخواہ دار ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے ۔وہ تاج باغ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔جمیل رمضان رضی خان نے مزید کہا کہ پاک فوج کی Wقیادت پاکستان کے قومی مفادات پرآنچ نہیں آنے دے گی ۔

(جاری ہے)

کشمیرکازکیلئے پاک فوج کاکردارقابل قدراورقابل رشک ہے۔انہوں نے کہا کہ یرغمال کشمیریوں کی حالت زارقابل رحم ہے مگراس کے باوجودان کے حوصلے کوہ ہمالیہ سے زیادہ بلند ہیں۔انتہاپسندمودی نے کشمیریوں کو درد کے سواکچھ نہیں دیا ،عالمی ضمیر ان کی رہائی اورآزادی کیلئے بھرپو کرداراداکرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے بیوی بچوں سمیت قیدی ضرورہیں مگروہ بھارت کے بھگت یاغلام ہرگز نہیں ۔

کشمیریوں کی تحریک آزادی کاچراغ ان کے خون سے روشن ہے جودنیا کی کوئی طاقت نہیں بجھاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ہے جوانتہاپسندنریندرمودی کوبیگناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے اوربھارتی درندوں کوکشمیری بیٹیوں کی عزتیں تارتارکرنے سے روکے ۔مقتدرقوتوں کومجرمانہ خاموشی ختم کر تے ہوئے بھارتی بربریت کیخلاف آوازحق بلندکرناہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی مذہب اورمہذب ملک شیرخواربچوں کودودھ اورکمسن طلبہ وطالبات کوتعلیم کے حق سے محروم رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔جموں وکشمیرمیں جومعصوم بچے پچھلے سوروز سے اپنے اپنے گھروں میںیرغمال ہیں ان کاقصور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہرمہذب ملک کو کشمیریوں کی حالت زارکااندازہ لگانے کیلئے کشمیرمیںاپنے اپنے مندوب !بھجواناہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں