ں* پاکستان میںشعبہ صحت میں علاج معالجہ کہ سہولیات نایاب ہیں اور ITPکا علاج ناممکن ہے

ٌ ایک ناقابل قبول تاثر ہے اور اس کی ذمہ داری ڈاکٹروں پر ڈالنا انتہائی شرمناک ہے :پی ایم اے

اتوار 17 نومبر 2019 22:22

% لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) اخباری بیانات میں یہ تاثر دینا کہ پاکستان میںشعبہ صحت میں علاج معالجہ کہ سہولیات نایاب ہیں اور ITPکا علاج ناممکن ہے ایک ناقابل قبول تاثر ہے اور اس کی ذمہ داری ڈاکٹروں پر ڈالنا انتہائی شرمناک ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اس کی مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر 9تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم، سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی اور ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں