لاہور، امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے سٹوڈنٹس کو "وائٹ کوٹ"پہنانے کی تقریب آج ہو گی

ٴْمیڈیکل پروفیشن میں آنے والے نئے طلبا و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں ،پروفیسر الفرید ظفر

اتوار 17 نومبر 2019 22:22

۴ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی کلاسز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں "وائٹ کوٹ"زیب تن کرنے کی تقریب آج پیر کو کالج کیمپس میں منعقد ہو گی جس میں سابق پرنسپلز، فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کے علاوہ ان کے والدین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے تفصیلات میں بتایا کہ آج کا دن ایم بی بی ایس کرنے والے نوجوانوں کے لئے یادگار حیثیت رکھتا ہے جس دن وہ پہلی مرتبہ سفید کوٹ پہنیں گے اور انہیں اس اقدام کی اہمیت اور قدر کا احساس ہوگا کہ وہ کس مقدس شعبے میں قدم رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے تقریب کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات یقینی بنائے ہیں ،انشاء اللہ طلبا و طالبات اور ان کے والدین کا اے ایم سی میں شاندار استقبال کیا جائے گا تاکہ وہ ایم بی بی ایس کی کلاسوں کے اجراء کے حوالے سے خود پر فخر کر سکیں۔

(جاری ہے)

پرنسپل اے ایم سی پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ کسی بھی ڈاکٹر کا شعبہ اس کیلئے قابل فخر ہے کیونکہ یہ صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور آخرت سنوارنے کا بہترین راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل پروفیشن میں آنے والے نئے طلبا و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایف ایس سی تک شاندار محنت کرنے کے بعد انٹری ٹیسٹ جیسا اہم مرحلہ طے کیا اور کل سے یہ 100طلبا و طالبات امیر الدین میڈیکل کالج میں اپنی تعلیمی زندگی کا فیصلہ کن اور نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں جسے مکمل کرنے کے بعد انہیں ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کا عملی موقع ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں