صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری

منگل 19 نومبر 2019 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) محکمہ صنعت وتجارت کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دو روزکے دوران صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قیمتوںکی مانیٹرنگ کے لئی15ہزار 197دکانوںپر چھاپے مارے ۔گرانفروشی کے حوالے سے 3060خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔465مقدمات درج ہوئے،404افراد گرفتار اور 60لاکھ46ہزار 800روپے جرمانے کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں