تحریک انصاف انتقام کی سیاست کررہی ہی: سلیم ر ضا

منگل 19 نومبر 2019 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومت نے بیمار نواز شریف کو ایک بار پھر انتقام کا نشانہ بناکر اپنی اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا ہے،تحریک انصاف انتقام کی سیاست کررہی ہے،کرپشن اور لوٹ مار ختم کرنے کا نعرہ لگا کر دھاندلی زدہ اقتدار حاصل کرنے والوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی بحرانوں پر قابو پانے اور عوامی مسائل کے حل کی بجائے ساری توانائیاں اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے پر صرف کردی ہیں،انہو ں نے کہاکہ عدالت عظمی نے نواز شریف کی ضمانت منظور کرکے انہیں ریلیف دیا مگر حکومت اس ریلیف پر بھی میاں نواز شریف کو تکلیف دے رہی ہے حکومت ضمانت کو پلی بارگین اور ڈیل کا نام دینا چاہتی ہے مگر ایسا نہیں ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ ریاست مدینہ کا نام لیکر سیاست میں اپنا قد اونچا کرنیوالوں کوچاہیے کہ وہ سیاسی دکانداری بند کرکے قوم کو ریلیف پاکستان کی خودمختاری کو یقینی بنائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں