حکومتی اتحاد میں درڑائیں پڑ چکی ،اتحادیوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں: عظمیٰ بخاری

منگل 19 نومبر 2019 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں درڑائیں پڑ چکی ہیں ۔اتحادیوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔حکومت کی بے حسی بتارہی ہے کہ ان کو عوامی اور قومی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔بزدار صاحب آپ کے نئے لیڈر عمران خان نے تین ماہ ڈی چوک میں تماشا لگایا وہ آج بھی پوری قوم کو یاد ہے۔

عثمان بزدار صاحب آپ کو پنجاب کا کوئی وزیر بھی وزیر اعلیٰ تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔اراضی ریکارڈ سینٹر کے ملازمین 8روز دھرنہ دیئے ہوئے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔اراضی ریکارڈ سینٹر کے ملازمین کے احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔حکومت کی بے حسی بتارہی ہے کہ ان کو عوامی اور قومی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاپنجاب اسمبلی کو بنی گالہ سے کنٹرول کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ ہائوس کو لودھراں سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔حکومتی اتحاد میں درڑائیں پڑ چکی ہیں ،اتحادیوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلیاں بے توقیر ہوئی ہیں۔ملک آرڈیننس سے چل رہا ہے اور اسمبلیاں وٹس ایپ پر چل رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں