بھارتی عدلیہ بھی آر ایس ایس کے نظریہ پر عمل پیرا ہے : شفیق ر ضا قادری

منگل 19 نومبر 2019 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ بھارتی عدلیہ بھی آر ایس ایس کے نظریہ پر عمل پیرا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کو ہندوئوں کے حوالے کرنیکا فیصلہ آر ایس ایس کے دبائو کا نتیجہ ہے،بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کرنیکا عدالتی فیصلہ بین المذاہب تصادم کی بہت بڑی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریو ں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہ مودی حکومت کی طرح بھارتی عدلیہ بھی آر ایس ایس کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جو کسی بھی طور پر مذہبی آزادی ،ہم آہنگی کیلئے نیک شگون نہیںہے، بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو ہندوئوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرکے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح اور مشتعل کیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی بھی مسلمانوںپر ایک بہت بڑا قرض ہے مگر افسوس آج ہمارے مسلم حکمران اور سیاسی ومذہبی جماعتیں باہم دست وگریباں ہیں جس کا دشمن بھرپور فائدہ اٹھارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں