وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ کے 27اضلاع میںقائم کئے گئے کسان پلیٹ فارمزسے کاشتکار اجناس بیچنے کیلئے مڈل مین کے محتاج نہیں ہوں گے ،زرعی ماہرین

منگل 19 نومبر 2019 10:15

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے 27اضلاع میںقائم کئے گئے کسان پلیٹ فارم سیملک میں فوڈ سکیورٹی اور غربت کے خاتمے کے علاوہ کاشتکار اجناس بیچنے کیلئے مڈل مین کے محتاج نہیں ہوں گے ،زرعی ماہرین کاکہناہے کہ کسان پلیٹ فارم کے اقدام کو سراہتے ہیں، اس سہولت سے کاشتکارپھل اور سبزیاں بیچنے کیلئے مڈل مین کے محتاج نہیں ہونگے،کسان پلیٹ فارم کے قیام سے عوام کو تازہ پھل و سبزیاں سستے داموں مل سکیں گی، زرعی منڈیوں میں کاشتکاروں کی ذرائع آمدن میں اضافہ ہو گا اور کچن آئٹمزکی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی ، زرعی ماہرین نے کہا کہ لوگوں کی آمدن، اشیائے خورونوش کی قیمتیں اور خریدار کی اشیاء کے بارے میں معلومات بھی فوڈ سسٹم کا اہم حصہ ہیں،اسی لئیوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے زرعی مارکیٹنگ ونگ نے زرعی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کے قیام کیلئے اقدامات کئے ہیںاور عوام کی سہولت کیلئے منڈیوں کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ (www.aims.pk) پر اپ ڈیٹ بھی کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ زرعی منڈیوں کی اصلاحات کیلئے وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی سہولت کیلئی21 ارب 27 کروڑ کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں ماڈل زرعی منڈیوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے،اس ضمن میں پھل و سبز ی منڈی بادامی باغ ،سنگھ پورہ ،ملتان روڈ ،کچہ لاہور،ملتان،فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالا،بہاولپور،شیخوپورہ،قصور،ڈی جی خان،بہاولنگر ،صادق آباد،میانوالی،بورے والا،مظفرگڑھ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سیالکوٹ،جہلم،منڈی بہاؤالدین،بھکر،پاکپتن،اوکاڑہ،ساہیوال،گجرات،رحیم یار خان،چکوال،راجن پور اور چیچہ وطنی میں کاشتکاروں کیلئے جگہ مخصوص کی گئی ہے جہاں کاشتکار کمیشن و مارکیٹ فیس کی ادائیگی کے بغیربراہ راست صارفین کوپھل وسبزیاں فروخت کررہے ہیں،کاشتکاروں اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے فوڈ سسٹم کو زیادہ موثر بنانے کیلئے پھل اور سبزیوں کی دستیابی اور رسائی پر خاص توجہ دیتے ہوئے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کی اورصوبہ بھر میں 30 منڈیوں اور تمام ماڈل بازاروںمیں صارفین کی سہولت کیلئے کسان پلیٹ فارم قائم کیے ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے مخصوص جگہ/ کسان پلیٹ فارم پر کاشتکاروں کے بیٹھنے اور پینے کیلئے صاف پانی کا اہتمام کیا گیا ہے،کاشتکار کسی بھی شکایت کی صورت میں مارکیٹ کمیٹی کے موجودہ عملہ یا ڈپٹی کمشنرکے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں