اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 19 نومبر 2019 19:41

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی زیرِنگرانی اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث173 ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 09پسٹلز اور گولیاں برآمد کر لیں،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی41ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی03کلو132گرام چرس اور 295لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ قمار با زوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں روپے نقدی بر آمد کر لی، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب36 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتارکیا گیا، پتنگ بازی، پرائس کنٹرول ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر62 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں