حضورﷺ کی حیات طیبہ امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، شیخ انوارالحق

منگل 19 نومبر 2019 19:41

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ حضورﷺ کی زندگی کا ایک ایک پہلو امت مسلمہ کے کیلئے مشعل راہ ہے، آپ کی دنیا میں تشریف آوری سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے، اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو نبی آخرالزمان ، امام الانبیاء اور رحمت العالمین بنا کر بھیجا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حضورﷺ حسن وکردار کا اعلیٰ نمونہ تھے، آپ کی شخصیت، حسن سلوک اور اعلیٰ کردار سے متاثر ہو کر کفار بھی کلمہ طیبہ پڑھنے پر مجبور ہو گئے،انہوں نے کہا کہ نبی رحمت کی یہ بھی تو عظیم سنت ہے کہ جس نے گالیاں دیں سرکار نے اسے دعائیں دیں، جس نے راہوں میں کانٹے بچھائے رحمت العالمین نے اس کی تیمارداری کی ، جس نے پتھر مارے اسے معاف کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سب سے زیادہ اسی سنت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں