اساتذہ و طلبہ کے مطالعاتی دورے

منگل 19 نومبر 2019 19:41

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلستان کالونی مصطفی آباد کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒاور گورنمنٹ شاہ حسین کالج ملتان روڈ چوہنگ کے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒشاہراہِ نظریہٴ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے واپڈا ٹائون پبلک سکول برائے طالبات‘ واپڈا ٹائون‘میریڈزسکول سسٹم‘واپڈا ٹائون کیمپس‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ وحدت کالونی‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اورگورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول‘ مومن پورہ کادورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1193تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں