کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ،طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا

منگل 19 نومبر 2019 19:48

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانہ سے ہوا۔

مقابلہ کے منصف کے فرائض معروف نعت خواں سرور حسین نقشبندی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق اجوہ پرویز نے اول‘ سمرین شوکت نے دوئم اور مہک فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ اسلم، ایمان شاہ رخ اور فضہ الیاس کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں