لاہور پولیس کا تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

منگل 19 نومبر 2019 19:48

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ تعلیمی اداروں کے گرد نواح سے ابتک737منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف شہر کے مختلف پولیس سٹیشنز میں 713مقدمات درج کئے جا چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف سکولوں، کالجوں یونیورسٹیز کے گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے سٹی ڈویژن نی156، کینٹ 138، سول لائن63، صدر154، اقبال ٹائون100جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن نی126منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سی248کلوگرام سے زائد چرس ،963 گرام ہیروئن، 400.5گرام آئس ،1240نشہ آور کیپسول، 24کلو گرام سے زائد افیون،11کلوگرام سے زائد بھنگ اور6414لِٹر شراب برآمدکی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں انہیں منشیات و دیگر جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین ، اساتذہ، پولیس اور سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

جرائم کا ارتکاب کرنے والے سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کی جائے تاکہ ان کا فوری طور پر سد باب ممکن بنایا جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ لاہور پولیس منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا لاہور پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں