سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس

منگل 19 نومبر 2019 21:33

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ خالد نذیر وٹو اور ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی دانش افضال نے سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ خالد نذیر وٹو کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کریٹیکل مارکیٹس کیلئے مزید پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صوبائی سیکرٹریٹ سے مانگ لئے گئے ہیں،کریٹیکل مارکیٹ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی، فارمر مارکیٹس کے قیام سے چیزیں بہتر ہو رہی ہیں اور فارمر مارکیٹ سے روزانہ دس ہزار سے زائد دوکاندار و عام عوام پھل و سبزیاں خرید رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ لاہور نے گھروں تک سبزی کی سپلائی کیلئے اخبار میں اشتہار دیدیا ہے، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ خالد نذیر وٹو نے کہا کہ پچھلے دس دن کی پرفارمنس اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مجسٹریٹس ایمانداری اور مؤثر طریقے سے کام کریں اورپرائس کنٹرول کے حوالے سے قانون کی عملداری یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ضلعی انتظامیہ گھی کے کسی بھی برانڈ کی قیمت 180 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں