ڈی سی کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس، مختلف سکیموں بارے بریفنگ دی

منگل 19 نومبر 2019 21:35

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈی سی لاہور کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم سی ایل،ڈویلپمنٹ، پی اینڈ ڈی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی کو سی ڈی پی، ایس اے پی اور اے ڈی پی کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سی ڈی پی کی72،ایس اے پی کی117اور اے ڈی پی کی248اسکیمیں اس وقت چل رہی ہیں، سی ڈی پی کی سکیموں کیلئے مختص900ملین میں سی580ملین خرچ کئے جاچکے ہیں، اسی طرح ایس اے پی کی سکیموں کیلئی826ملین میں سے 115ملین خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ اے ڈی پی کی سکیموں کیلئے مختص104ارب میں سے اب تک23ارب خرچ کئے جاچکے ہیں۔ ان سکیموں میں سپورٹس کمپلیکس، ایل ڈی اے کی اسکیمیں، روڈز، واسا، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی اسکیمیں شامل ہیں۔ دانش افضال نے تمام سکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال اور وقت پر مکمل کرنے کے بارے ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں