انسداد ڈینگی کے حوالے سے ضلعی افسران کے شہرکے مختلف علاقوں کے دورے

منگل 19 نومبر 2019 21:35

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈی سی دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے دورے کئے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے فالکن انکلیو سرور روڈ یو سی ایل سی بی 5 اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 94 شادمان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ افسران نے ڈینگی انتظامات اورڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرویلنس اورڈینگی لاروا کو چیک کیا اوررہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح اے سی سٹی تبریز مری نے میانی قبرستان کا دورہ کیا اور ڈینگی انتظامات و ڈینگی سرویلنس کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورورکرز کی حاضری بھی چیک کی، اے سی سٹی تبریز مری نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں