کسانوں کو لیزر لینڈ لیولر مہیاکرنے کیلئے اجلاس، درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی

منگل 19 نومبر 2019 21:35

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) حکومت کے زراعت کی ترقی منصوبے کے تحت ضلع لاہور کے کسانوں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر مہیاکرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زمینداروں کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں کی قرعہ اندازی زمینداروں کی موجودگی میں ہوئی۔

ضلع لاہور میں کل 94درخواستیں جمع ہوئی تھیں جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعی20 خوش نصیب کسان کامیاب ہوئے جن کی تحصیل وار تفصیل درج ذیل ہے۔ تحصیل رائیونڈ میں کل 44درخواستیں جمع ہوئیں اور قرعہ اندازی میں 9خوش نصیب کسان کامیاب ہوئے،اسی طرح تحصیل کینٹ میں 32درخواستیں جمع ہوئیں اور قرعہ اندازی میں 7کسان کا میاب ہوئے، تحصیل شالیمار میں 10درخواستیں جمع ہوئیں اور2کسان کامیاب ہوئے، تحصیل ماڈل ٹائون میں 5درخواستیں جمع ہوئیں اور ایک کسان کامیاب ہوا، تحصیل سٹی میں 3درخواستیں جمع ہوئیں اور قرعہ اندازی میں ایک کسان کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

کسانوں کو سبسڈی پر ضلع لاہور میں 20لیزر سیٹ دیئے جارہے ہیں اور ہر کامیاب درخواست گزار کسان کو حکومت پنجاب کی طرف سی250,000روپے ناقابل واپسی سبسڈی دی جائے گی۔ کسان حکومت کی منظور کردہ کمپنی سے لیزر سیٹ خود خرید ے گا اور اپنا رقبہ ہموار کرنے کے ساتھ اپنے علاقہ کے دیگر کسانوں کو بھی رقبہ لیول کرنے کیلئے کرایہ پر لیزر سیٹ مہیا کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں