نالائق حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے : اشرف بھٹی

تبدیلی سرکار کی مہنگائی کی روک تھام مہم کے باوجود شہر بھر میں مہنگائی کا راج بر قرار ہے

منگل 19 نومبر 2019 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی مہنگائی کی روک تھام مہم کے باوجود شہر بھر میں مہنگائی کا راج بر قرار ہے اور ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں لیکن تبدیلی سرکار اس ایشو پر بھی صرف پوانٹ سکورنگ کررہی ہے تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت حقیقی مہنگائی کو مصنوعی ہتھکنڈے استعمال کر کے کیسے ختم کر سکتی ی مہنگائی کا اصل سبب ڈالر کی اونچی اڑان، بجلی، گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مہنگی ٹرانسپورٹ و مینوفیکچرنگ و ان پٹ کاسٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں نالائق حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ، قرض لے کر خوشیاں منا رہے ہیں،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،سلیکٹڈ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے اس کی رخصتی سے ہی عوام کو سکون ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں