لاہور،اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 19 نومبر 2019 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی زیرِنگرانی اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث173 ملزمان گرفتار کر لیئے ۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 09پسٹلز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی41ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی03کلو132گرام چرس اور 295لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار با زوں کے خلاف کاروائی کے دوران 06 ملزمان کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں روپے نقدی بر آمد کی گئی۔ چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب36 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتارکیا گیا۔ پتنگ بازی، پرائس کنٹرول ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر62 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں