ڈی سی لاہوردانش افضال کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی لاہور نے تمام اسکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال اوربر وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 19 نومبر 2019 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) ڈی سی لاہوردانش افضال کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم سی ایل،ڈویلپمنٹ، پی اینڈ ڈی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور کو سی ڈی پی، ایس اے پی اور اے ڈی پی کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

سی ڈی پی کی72،ایس اے پی کی117اور اے ڈی پی کی248اسکی میں اس وقت چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی پی کی اسکیموں کے لیے مختص900ملین میں سی580ملین خرچ کیے جاچکے ہیں۔ ایس اے پی کی اسکیموں کے لیی826ملین میں سے 115ملین خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اے ڈی پی کی اسکیموں کے لیے مختص104ارب میں سے اب تک23ارب خرچ کیے جاچکے ہیں اوراِن سکیموں میں سپورٹس کمپلیس، ایل ڈی اے کی اسکی میں، روڈز، واسا، پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی اسکی میں شامل ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال اوربر وقت پر مکمل کرنے کے بارے ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں