لاہور،مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعودی عرب کے وفد کالاہور سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

بدھ 20 نومبر 2019 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعودی عرب کے وفد نے لاہور سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں چیف سپورٹ سروسز آفیسر کے ہمراہ آپریشنز، آئی ٹی اور نیو ورک کے افسران شامل تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے سیف اینڈ سمارٹ سٹی پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سعودی وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،پکار ایمرجنسی سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔

سربراہ وفد مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز منصوبے کی افادیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔انجینئر ابراہیم الجارودی کے مطابق مدینہ طیبہ کو پلان 2040کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں۔دنیا بھر سے آنے والے ذائرین اور لاکھوں کی آبادی کی سکیورٹی اہمیت کی حامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں